کوئٹہ~ (صداقت نیوز)چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ایس ایم عتیق شاہ نے خیبر پشتونخوا حکومت کی کارکردگی پر سخت سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں 12 سال سے آپ کی حکومت ہے، آپ لوگوں نے کیا کیا؟ عدالت میں صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ایسے 12 افراد کے نام بتائیں جنہیں حکومت نے برطرف کیا ہو۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ جنوبی اضلاع کے لوگ بدامنی کی آگ میں جل رہے ہیں، مگر حکومت عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد میں ناکام نظر آتی ہے، اگر حکومت عدلیہ کی مدد نہیں کر سکتی تو کم از کم رکاوٹیں بھی نہ ڈالے۔
