پاکستان ۴ جون ۲۰۲۶

پاکستان نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات امریکا سے شیئر کرنے کی تردید کردی

کوئٹہ (صداقت نیوز)ترجمان دفتر خارجہ نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات امریکا کے ساتھ شیئر کرنے کی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی رپورٹس بے بنیاد، گمراہ کن اور حقائق کے منافی ہیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستان نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق کسی بھی قسم کی خفیہ معلومات امریکا کے ساتھ شیئر نہیں کیں اور اس حوالے سے سامنے آنے والے تمام دعووں میں کوئی صداقت نہیں۔ دفتر خارجہ نے 29 مئی کو وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات سے متعلق قیاس آرائیوں کی بھی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اصولی مؤقف، علاقائی استحکام اور باہمی احترام پر مبنی ہے۔