کوئٹہ( صداقت نیوز)
وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر امریکی صدر کی امن کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں استحکام کے لیے ان کا کردار قابلِ تعریف ہے اور حالیہ کشیدگی میں کمی اور پاکستان و بھارت کے درمیان جنگ بندی انہی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات تاریخی نوعیت کے حامل ہیں اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ پاکستانی کمیونٹی امریکا میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور یہ تعلقات دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہو رہے ہیں۔
