پاکستان ۴ جون ۲۰۲۶

پاکستان اور امریکا کی شراکت داری مضبوط، دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت مل گئی

کوئٹہ (صداقت نیوز) پاکستان میں امریکی ڈپٹی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کی شراکت داری ایک جذبے کے تحت قائم ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مشترکہ مفادات اور باہمی تعاون پر مبنی ہیں۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں امریکہ کی آزادی کی 250ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت کو خوش آئند قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ویزا، تجارت، سرمایہ کاری اور سیکیورٹی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلام آباد نے اپریل میں ایران اور امریکا کے درمیان اعلیٰ سطح مذاکرات کی میزبانی کرکے اہم سفارتی کردار ادا کیا ہے۔ ان بیانات کے دوران دونوں ممالک نے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔