کوئٹہ)صداقت ویب نیوز( حکومتِ بلوچستان کی جانب سے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو گروپ انشورنس کی ادائیگی میں مسلسل تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ متاثرہ ملازمین کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق ریٹائرمنٹ کے بعد 60 دن کے اندر گروپ انشورنس کی رقم ادا کی جانی چاہیے، لیکن کئی افراد کو ماہہا بلکہ برسوں تک انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق گریڈ 20 کے ایک ریٹائرڈ افسر نے ادائیگی نہ ہونے پر بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔ ریٹائرڈ ملازمین اور قانونی ماہرین نے اس تاخیر کو قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ، وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکریٹری اور سیکریٹری خزانہ سے فوری مداخلت اور زیر التوا کیسز نمٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
