مقامی ۳ جون ۲۰۲۶

ایرانی پٹرول پر پابندی سے ہزاروں نوجوان بے روزگار، مولانا قاضی حماد اللہ

بھاگ )صداقت ویب نیوز(جے یو آئی تحصیل بھاگ کے مولانا قاضی حماد اللہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ایرانی پٹرول پر پابندی کے فیصلے سے ہزاروں نوجوان بے روزگار ہو گئے ہیں جبکہ عوام سستی سواری سے بھی محروم ہو گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ فوری واپس لیا جائے کیونکہ اس سے پہلے ہی غربت، قحط سالی، سیلاب اور زرعی و مالداری کے شعبوں کی تباہی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رکھا ہے اور تحصیل بھاگ و ضلع کچھی میں صنعتی مواقع نہ ہونے کے باعث بیروزگاری بڑھ رہی ہے۔