خضدار:)صداقت ویب نیوز( بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں چھاپے کے دوران متعدد افراد کی حراست اور ایک سیاسی رہنما کے مبینہ قتل کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کارروائی کے دوران سردار نصیر احمد موسیانی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، جہاں اہل خانہ اور قریبی رشتہ داروں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ بی این پی خضدار کے سینئر نائب صدر سردارزادہ خلیل احمد موسیانی کو زخمی حالت میں ساتھ لے جایا گیا، تاہم بعد ازاں اہل خانہ کو ان کی لاش وصول کرنے کی اطلاع دی گئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جا رہی ہے جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
