مقامی ۱ جون ۲۰۲۶

بلوچستان میں قتل و غارت گری اور بدامنی پر جے یو آئی نظریاتی کی شدید تشویش، حکومت ناکام قرار

کوئٹہ (صداقت ویب نیوز) جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے رہنماؤں نے صوبہ بلوچستان میں بالخصوص پشتون بیلٹ کے اضلاع کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، چمن، پشین، لورالائی اور دکی سمیت دیگر علاقوں میں بڑھتی ہوئی قتل و غارت گری، دھماکوں اور بدامنی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور موجودہ حکومت کو امن و امان قائم کرنے میں مکمل ناکام قرار دیا ہے۔رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ عوام مسلسل خوف، بے چینی اور اضطراب میں مبتلا ہیں جبکہ ایک منظم سازش کے تحت صوبے کے امن کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں، جبکہ شہری اور تاجر طبقہ روزانہ کے بنیاد پر نقصان اور خطرات کا سامنا کر رہا ہے۔