کوئٹہ (صداقت ویب نیوز): شہباز شریف نے چین میں منعقدہ پاک چین بزنس ٹو بزنس (بی ٹو بی) کانفرنس کے دوران ہونے والی پیشرفت کا ماہانہ جائزہ اجلاس خود طلب کرنے اور اس کی صدارت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں رانا تنویر حسین، احد چیمہ، احسن اقبال اور شزا فاطمہ خواجہ سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ہانگژو میں 24 مئی کو ہونے والی بی ٹو بی کانفرنس میں 123 پاکستانی اور 436 چینی کمپنیوں نے حصہ لیا اور تقریباً 7.54 ارب ڈالر مالیت کی 207 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے نجی شعبوں کے درمیان بڑھتے ہوئے روابط دونوں ممالک کی اقتصادی شراکت داری کے نئے دور کی علامت ہیں اور صنعتی، زرعی و تکنیکی تعاون سے برآمدات اور روزگار کے مواقع میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
