کوئٹہ (صداقت ویب نیوز): پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ملک بھر کے غیر فعال اور جزوی طور پر غیر فعال ایئرپورٹس کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی میں ڈائریکٹر جنرل پی اے اے ذیشان سعید کی زیرِ صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں ڈیرہ اسماعیل خان، تربت، دالبندین اور سیدو شریف کے ایئرپورٹس کی بحالی کی ہدایات جاری کی گئیں، جبکہ سکھر اور نیو گوادر ایئرپورٹ سمیت دیگر ایئرپورٹس کی بحالی پر بھی غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت دفاع نے تمام ایئرپورٹس کی جلد بحالی کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے، جبکہ اجلاس میں نئی نجی ایئرلائن سے متعلق امور اور آئندہ حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
