مقامی ۱ جون ۲۰۲۶

خاران میں ریڈ زون کے قریب دھماکے، شہر میں خوف و ہراس اور فائرنگ کی آوازیں

خاران میں ریڈ زون کے قریب دھماکوں کی اطلاعات کے بعد شہر بھر میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق دھماکوں کے بعد مختلف علاقوں سے فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی اور متعدد علاقوں میں لوگ گھروں تک محدود ہو گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعے کی نوعیت اور نقصانات سے متعلق ابتدائی معلومات جمع کی جا رہی ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر صورتحال پر قابو پانے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔