پاکستان ۱ جون ۲۰۲۶

جنوبی بلوچستان اور سندھ میں شدید گرمی کا امکان، پنجاب کے چند علاقوں میں بارش متوقع

کوئٹہ (صداقت نیوز) محکمہ موسمیات نے جنوبی بلوچستان اور سندھ کے مختلف اضلاع میں آج شدید گرمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ دوپہر کے بعد کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے چند علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔ ادارے کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز سبی اور تربت میں سب سے زیادہ 49 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جبکہ نوکنڈی اور شہید بینظیر آباد میں 47، سکھر میں 43، حیدر آباد، ڈیرہ غازی خان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 41، ملتان میں 39، پشاور اور مظفر آباد میں 38، کراچی میں 37، کوئٹہ میں 36، گلگت میں 35، اسلام آباد میں 33 اور لاہور میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔