مقامی ۶ مئی ۲۰۲۶

حکومت صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتار بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے’ شعیب نوشیروانی

کوئٹہ (صداقت انٹرنیشنل نیوز ) وزیر خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتار بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہیبجٹ سے ہٹ کر بھی مختلف شعبوں میں فنڈز کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے ہم اپنے حلف کے پابند ہیں عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا’یہ بات انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی’ انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور پینے کے صاف پانی کے منصوبوں کو ترجیح دی جا رہی ہے غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی لا کر زیادہ وسائل عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کیے جائیں گے’انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پالیسی سازی کی جا رہی ہے جبکہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مالیاتی نظام کو ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے حکومت کا مقصد صرف بجٹ پیش کرنا نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں ترقی کو یقینی بنانا ہے