کوئٹہ(صداقت انٹرنیشنل نیوز ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و رکن بلوچستان اسمبلی شیخ زرک خان مندوخیل نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ان کے حلقے میں پانی، بجلی، سڑکوں اور صحت کی سہولیات کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی کام جاری ہے جن کی تکمیل سے عوام مستفید ہوں گے’یہ بات انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی’ انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ براہ راست رابطہ رکھ کر ان کے مسائل سنے جا رہے ہیں اور متعلقہ محکموں کو فوری ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اور فنڈز کا درست استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس سلسلے میں مختلف اسکیموں پر کام جاری ہے۔
