دنیا ۳۱ مئی ۲۰۲۶

پاکستان امریکا کا مخلص دوست، ایران سے مثبت معاہدے کی امید: امریکی وزیرِ دفاع

کوئٹہ (صداقت نیوز)امریکی_ وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کا ایک مخلص دوست ہے اور ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے ایک مثبت اور بہتر معاہدے کی توقع کی جا رہی ہے۔ سنگاپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت تعمیری انداز میں جاری ہے اور امریکا اس بات پر قائم ہے کہ ایران کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سفارتی کوششیں ناکام ہوئیں تو امریکا ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، تاہم ترجیح ایک مضبوط اور مؤثر معاہدہ ہے۔ امریکی وزیرِ دفاع نے یہ بھی کہا کہ صدر امریکی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کریں گے جبکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دی جاتی ہے۔ انہوں نے چین کی بڑھتی ہوئی عسکری سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا میں طاقت کا توازن برقرار رکھنا ضروری ہے اور اتحادی ممالک کو اپنی دفاعی ذمہ داریاں مزید مؤثر انداز میں نبھانا ہوں گی۔