کوئٹہ(صداقت نيوز) سانحۂ چمن ریلوے پھاٹک کے متاثرین نے گورنر بلوچستان اور متعلقہ حلقے کے رکن صوبائی اسمبلی کی جانب سے مسلسل رابطوں اور دوروں کو سراہتے ہوئے ان کی عوامی وابستگی اور عملی دلچسپی پر اطمینان کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق، گورنر بلوچستان آج کوئٹہ میں چمن ریلوے پھاٹک کے قریب دھماکے کی جائے وقوعہ پر پہنچے، جہاں انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے فرداً فرداً ملاقات کی، خیریت دریافت کی اور ذاتی طور پر گھروں، گاڑیوں اور ماڈل پبلک سکول کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔علاقے کے مکینوں نے اس موقع پر بتایا کہ متعلقہ حلقے کے رکن صوبائی اسمبلی نے دھماکے کے بعد متعدد مرتبہ علاقے کا دورہ کیا اور متاثرین کے مسائل جاننے کے ساتھ ان کے حل کے لیے بھی دلچسپی ظاہر کی۔
متاثرین نے گورنر اور رکن صوبائی اسمبلی کی عوام دوستی، ہمدردی اور ثابت قدمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں ان کی موجودگی نے انہیں امید، حوصلہ اور اعتماد فراہم کیا۔
