اسلام اباد (صداقت نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر آئی-10 میں گیس سیلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا گھر کی پہلی منزل پر موجود کچن میں گیس لیکج کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں سیلنڈر پھٹ گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ جاں بحق افراد میں 45 سالہ شاہد یوسف زئی اور 19 سالہ شہریار شامل ہیں جبکہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق صوابی سے بتایا گیا ہے۔ واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
