صداقت نیوز ۔۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی اور جوہری مذاکرات کے آغاز پر ابتدائی مفاہمت طے پا گئی ہے، جس کے تحت بعض اہم امور پر پیش رفت کی جا رہی ہے۔۔العربیہ، سی بی ایس اور ایگزیوس کی رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان ایک ابتدائی معاہدہ یا مفاہمتی سمجھوتہ طے پایا ہے جس کے تحت جنگ بندی میں توسیع، جوہری مذاکرات کا آغاز اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔ بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران 30 دن میں آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کرے گا، جبکہ معاہدے کی حتمی منظوری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دیں گے۔ رپورٹس کے مطابق اس معاہدے کی دستخطی تقریب اسلام آباد میں ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم ابھی تک سرکاری سطح پر مکمل تفصیلات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔.
