دنیا ۲۸ مئی ۲۰۲۶

غزہ: لاپتہ افراد کے قبرستان میں انسانی المیے کی دردناک داستان

صداقت نیوز..غزہ کی پٹی کے شہر دیر البلاح میں قائم ’لاپتہ افراد کا قبرستان‘ جنگ کے بعد ایک بڑے انسانی المیے کی علامت بن چکا ہے جہاں سیکڑوں نامعلوم لاشیں دفن ہیں اور متاثرہ خاندان آج بھی اپنے پیاروں کی تلاش میں روزانہ وہاں پہنچتے ہیں، رپورٹ کے مطابق 26 سالہ فلسطینی خاتون لینا العسی اپنے لاپتہ شوہر کی تلاش میں ایک بے نام قبر کو اس کی قبر سمجھ کر پھول چڑھاتی ہیں، جبکہ جنگ کے دوران لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت نہ ہونے اور ڈی این اے سہولت کی کمی کے باعث لاشوں کی شناخت کا عمل شدید مشکلات کا شکار ہے، حکام کے مطابق یہ قبرستان سینکڑوں نہیں بلکہ تقریباً 1400 قبروں پر مشتمل ہے جہاں زیادہ تر لاشیں ملبے اور تباہ شدہ علاقوں سے برآمد ہوئی ہیں۔