صداقت نیوز.صدر مملکت آصف علی زرداری نے مورو میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب مل کر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ مضبوط کریں گے اور ملک کو مزید مستحکم بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ بھٹو کی سیاسی وراثت کو آگے لے کر جائیں گے اور 1973 کے آئین کے تحت ہمیشہ کام کیا ہے، صدر مملکت نے بھارت کے ساتھ کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک مختصر جنگ میں بھارت کو سبق سکھایا گیا، جبکہ انہوں نے بھارت میں مسلمانوں کے مبینہ مظالم پر بھی اظہارِ خیال کیا اور کہا کہ بھارتی حکومت اس حوالے سے توجہ نہیں دیتی۔
