دنیا ۲۸ مئی ۲۰۲۶

نیو یارک میں اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے میں امن پر اتفاق

صداقت نیوز.نیو یارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، کثیر الجہتی نظام اور قواعد پر مبنی عالمی نظام کے فروغ پر اتفاق کیا، ملاقات میں پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور عالمی سطح پر ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مؤقف کو آگے بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی، اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان چین کے گلوبل گورننس انیشیٹو کی مکمل حمایت کرتا ہے جبکہ چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کو عالمی امور میں چین کا مضبوط شراکت دار قرار دیا۔