مقامی ۲۸ مئی ۲۰۲۶

خضدار میں ٹوڈی کار خوفناک حادثے کا شکار، 4 افراد جاں بحق، ایک زخمی

خضدار میں صبح سویرے لاکھوریان کے علاقے میں کراچی سے کوئٹہ جانے والی ٹوڈی کار خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، ذرائع کے مطابق واقعہ نامکمل سڑک اور مبینہ طور پر ڈاکوؤں کی فائرنگ کے باعث پیش آیا، زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ متعلقہ اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔