کوئٹہ،(نمائندہ صداقت)سینئر صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ عید اخوت، قربانی اور رواداری کا درس دیتی ہے، کوئٹہ میں دہشت گردی کے افسوسناک واقعے کے باعث عید سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عوام اپنی خوشیوں میں نادار رشتہ داروں اور ہمسایوں کو شریک کریں جبکہ حجاج کرام اور امت مسلمہ وطن عزیز میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
