کوئٹہ،(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اراکین اسمبلی، سرکاری حکام، قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملاقات کرکے عید کی مبارکباد پیش کی، شرکاء نے صوبے میں امن، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح کے لیے حکومتی اقدامات کو سراہا جبکہ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عیدالاضحیٰ قربانی، اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے، حکومت عوامی خدمت، پائیدار امن، شفاف حکمرانی اور بلوچستان کی ہمہ جہت ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور امن و ترقی کے قیام کے لیے تمام ادارے متحرک ہیں۔
