کوئٹہ (صداقت ویب نیوز) کوئٹہ میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے سید ناصر عباس شیرازی اور علامہ مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں جانب کے مرکزی اور صوبائی رہنما موجود تھے جن میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور مجلس وحدت مسلمین کے مختلف رہنما شامل تھے۔ ملاقات میں سیاسی امور اور باہمی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
