(صداقت ویب نیوز)کوئٹہ میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے سید ناصر عباس شیرازی اور علامہ مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر مختلف سیاسی و مذہبی رہنما موجود تھے اور ملاقات میں سیاسی امور اور باہمی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
