واشنگٹن (صداقت ویب نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق صورتحال پر غور کے لیے کل صبح کیمپ ڈیوڈ میں کابینہ کا ایک غیر معمولی اور اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق اجلاس میں سابق ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس تلسی گبارڈ سمیت تمام کابینہ اراکین کی شرکت متوقع ہے۔ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان دیا تھا کہ ایران کو افزودہ یورینیم یا تو امریکہ کے حوالے کرنا ہوگا تاکہ اسے تلف کیا جا سکے، یا کسی متبادل اور قابلِ قبول جگہ پر بین الاقوامی اداروں کی نگرانی میں اسے ختم کیا جائے۔
