دنیا ۲۷ مئی ۲۰۲۶

اسرائیلی جیل میں فلسطینیوں پر مظالم کی ویڈیو لیک، فوجی افسر برطرف

تل ابیب (صداقت ویب نیوز) اسرائیلی فوج کے زیرِ حراست قیدیوں سے بدسلوکی کے ایک سنگین کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں فلسطینی قیدیوں پر مبینہ تشدد اور غیر انسانی سلوک کی ویڈیو بنانے اور لیک کرنے کے الزام میں ایک اعلیٰ فوجی افسر کو برطرف کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایفت تومیر ییروشالمی کو شِدی تیمان کیس میں ویڈیو لیک کرنے کے الزام کے بعد عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ اس کیس میں دیگر فوجی اہلکار بھی تحقیقات کی زد میں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اس واقعے نے اسرائیلی فوجی نظام اور قیادت پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔