دنیا ۲۷ مئی ۲۰۲۶

ایران نے امریکی ڈرون مار گرایا، ایف 35 طیارے پر بھی فائرنگ

تہران/واشنگٹن (صداقت ویب نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی فورسز نے امریکی ایم کیو-9 ریپر ڈرون کو مار گرایا جبکہ امریکی ایف-35 لڑاکا طیارے پر بھی فائرنگ کی گئی۔ ایرانی فوج کے ترجمان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کا جواب دینا ایران کا جائز اور حتمی حق ہے۔ دوسری جانب امریکی سینٹرل کمان نے جنوبی ایران میں فضائی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فورسز نے ڈرون لانچنگ تنصیبات اور بارودی سرنگیں بچھانے والی ایرانی کشتیوں کو نشانہ بنایا۔ سینٹ کام کے مطابق امریکی فوج جنگ بندی کے دوران تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دفاع کو یقینی بنائے گی جبکہ بندرعباس کی صورتحال قابو میں ہے۔