مقامی ۲۷ مئی ۲۰۲۶

ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں سے عوام تنگ آ چکے ہیں، حکومت اپنی پالیسیوں پر فوری نظرِ ثانی کرے، رحیم کاکڑ. روز بروز کی بدامنی اور بے یقینی نے عوام کو احساسِ محرومی میں مبتلا کر دیا، چمن پھاٹک تباہی پر صرف اخباری بیانات دیے گئے

کوئٹہ (صداقت ویب نیوز)تحریک انصاف کے رکن وسابق میئر کوئٹہ رحیم کاکڑ جمیل بوستان ایڈووکیٹ سردار حسن نے اپنے اخباری بیان میں حکومت قوت سے کہا ہے کہ وہ اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے انسانی جانوں کی ضیاع اور غریب عوام کے املاک کی بربادی کو فوری طور سے روکیں اس نہ ختم ہونے والے آئے روز کی بم دھماکوں ٹارگٹ کلنگ سے سماج کا بے پناہ نقصان ہورہا ہے اور عوام تنگ آچکے ہیں بیان میں ہر روز کی بے یقینی کی صورتحال نے عوام کو احساس محرومی میں مبتلا کیا ہے جس کا علاج حکومت اور اس کے حد مقام کے عناصر ہے کسی کو عوام کا کوئی خیال نہیں عوام سکون کی زندگی اور حلال روزی روٹی کی تلاش میں پریشان ہیں دوسری طرف دہشتگردی سب کچھ تبا ہ ہوچکا ہے عوام کو بتایا جائے کہ کیا کیا جائے گزشتہ روز چمن پھاٹک کی تباہی جو کہ قیامت صغرا کا منظر پیش کررہی تھی اس پر وزیر اعلی یادیگر حکومتی ارکان اخباری بیان کے علاوہ کیا کیا ہے تحریک انصاف عوام کے ساتھ کھڑی جماعت ہے ۔