(صداقت نیوز)ضیا الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر ڈیرہ بگٹی پولیس نے جرائم پیشہ اور اشتہاری عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پانچ مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی ڈی ایس پی عبدالجبار مگسی کی نگرانی میں ایس ایچ او وزیر خان مری اور دیگر پولیس اہلکاروں نے کی۔ گرفتار ملزمان میں محمد علی، امید علی، شیر محمد، میر حمزہ اور جلال خان شامل ہیں، جن کا تعلق کرمانزئی بگٹی قوم سے بتایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو مقدمہ نمبر 11/2026 کے تحت دفعات 337 اے ٹو، 504، 506 ٹو، 147 اور 149 میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
