کارو کاری کے خلاف آواز:* سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے “کارو کاری” کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی روایت نہیں بلکہ جرم ہے۔ انہوں نے سندھ میں حالیہ ہلاکتوں اور بلوچستان میں بچی کو زندہ دفن کرنے کے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
- تاریخی ورثے کا تحفظ: سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے بلوچستان اسمبلی کی قدیم عمارت کو گرانے کے بجائے اسے میوزیم یا ڈیجیٹل لائبریری میں تبدیل کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ پارلیمانی تاریخ کو محفوظ کیا جا سکے۔
