پاکستان ۲۴ مئی ۲۰۲۶

وزیراعظم شہباز شریف کی چینی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتیں

کوئٹہ(روزنامہ صداقت انٹرنیشنل )وزیراعظم شہباز شریف نے ہانگژو میں مختلف اہم چینی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتیں کی ہیں۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے شینگ ہوا نینگ یوان کے جی کمپنی، اسٹار چارج اور شیوژینگ فارماسیوٹیکل گروپ کے نمائندوں سے ملاقاتیں کی وزیراعظم نے شینگ ہوا نینگ یوان کے جی کمپنی کے سی ای او ایگنس سیو اور سی اے ٹی ایل کمپنی کے ایگزیکٹو صدر آسکر لوو سے بھی ملاقات کی، جس میں قابلِ تجدید توانائی، شمسی توانائی، جدید بیٹری ٹیکنالوجی اور توانائی ذخیرہ کرنے کے نظام پر تعاون پر گفتگو ہوئی۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ انفراسٹرکچر اور اسمارٹ موبیلیٹی سسٹمز کی ترقی پر بھی زور دیا۔مزید برآں شیوژینگ فارماسیوٹیکل کے صدر ژن یوان سے ملاقات میں دواسازی کی صنعت اور صحت کے شعبے میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان کے طبی شعبے میں سرمایہ کاری، نئی فیکٹریوں کے قیام اور موجودہ پلانٹس کی توسیع کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔