تازہ ترین ۲۵ نومبر ۲۰۲۶

شینژو 24 خلائی مشن تیانگونگ خلائی سٹیشن سے منسلک، پاکستانی خلاباز ذیشان علی داخل

کوئٹہ (ویب نیوز) چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ ہونے والا شینژو 24 خلائی مشن تقریباً ساڑھے تین گھنٹے کے سفر کے بعد تیانگونگ خلائی سٹیشن سے منسلک ہو گیا اور عملہ سٹیشن میں داخل ہو گیا۔ مشن میں چینی خلا بازوں کے ساتھ پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی بطور پے لوڈ سپیشلسٹ شامل ہیں جو خلائی حیاتیاتی علوم اور بیجوں پر تجربات کریں گے۔