کوئٹہ (ویب نیوز) ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوبی اور مشرقی ساحلی علاقوں کے قریب دو آئل ٹینکر مبینہ طور پر سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد دھماکے اور آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔ بیان کے مطابق دونوں جہاز نیویگیشن اور شناختی نظام بند کر کے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
