تازہ ترین ۲۵ نومبر ۲۰۲۶

190 ملین پاؤنڈ کیس: لائیو سٹریمنگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ، سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

کوئٹہ (ویب نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کی سماعت کے دوران لائیو سٹریمنگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔ وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے عمر، ٹرائل اور برطانیہ سے منتقل رقم سے متعلق دلائل دیے، جبکہ چیف جسٹس نے کہا کہ قواعد بننے تک براہِ راست نشریات نہیں ہو سکتیں۔