تازہ ترین ۲۵ نومبر ۲۰۲۶

کراچی میں زیرِ تعمیر عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہو گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کوئٹہ (ویب نیوز) کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک فور میں منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے اب تک 3 افراد کی لاشیں اور 14 زخمی نکال لیے گئے ہیں جنہیں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا ہے جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عمارت کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عدالتی سٹے آرڈر کا ذکر کیا، جبکہ صدر آصف علی زرداری نے واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داری کے تعین کی ہدایت کی ہے۔