تازہ ترین ۲۵ نومبر ۲۰۲۶

واشنگٹن حوثیوں کی آمدن کے ذرائع ختم کرنے کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے: امریکی سفیر

کوئٹہ (ویب نیوز) یمن میں امریکی سفارتخانے کے ناظم الامور نیل ہوپ نے یمنی وزیرِ تیل محمد بامقا سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ امریکہ حوثیوں کی آمدن کے ذرائع ختم کرنے کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے جن سے پرتشدد کارروائیوں کو مالی معاونت ملتی ہے۔ ملاقات میں یمن کے تیل و گیس کے شعبے اور معاشی استحکام کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔