کوئٹہ (ویب نیوز) بلوچستان پیس فورم کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی، صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، میر کبیر احمد محمد شہی، عرفان سعید اور دیگر سیاسی و صحافتی رہنماؤں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کی تحریک پورے معاشرے کی مشترکہ جدوجہد ہے جس کی کامیابی سے ریاست مضبوط اور عوامی مسائل حل ہوں گے۔ مقررین نے پیکا ایکٹ، کوئٹہ میں بیورو دفاتر کی بندش، میڈیا ورکرز کی برطرفی اور انتظامی بنیادوں پر صوبوں کی تقسیم کی مخالفت کرتے ہوئے صوبے کے وسائل کے تحفظ، آئین کی بالادستی اور جمہوری حقوق کے لیے سیاسی جماعتوں و سول سوسائٹی کے مشترکہ اتحاد پر زور دیا۔
