ہرنائی(صداقت انٹرنیشنل عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پشتونخوا وطن بالعموم اور ضلع ہرنائی بالخصوص قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود بدامنی، پسماندگی، بے روزگاری اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالی جیسے سنگین مسائل کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے جبکہ کوئلہ ٹرکوں کو جلانے اور اغوا جیسے واقعات حکومتی دعوؤں کی نفی کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اے این پی ضلع ہرنائی کے ضلعی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس میں تنظیمی امور، امن وامان، کوئلہ صنعت کے مسائل اور عوامی مشکلات پر تفصیلی غور کیا گیا اور ضلعی تنظیم میں نئی تقرریوں کی بھی منظوری دی گئی۔
