راولپنڈی (صداقت انٹرنیشنل)سید عاصم منیر نے ایران کا مختصر مگر اہم سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی کرلی، جہاں انہوں نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے مستقل خاتمے اور امن کے قیام کیلئے اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ مسعود پزشکیان، باقر قالیباف، عباس عراقچی اور اسکندر مومنی کے ساتھ ملاقاتوں میں علاقائی استحکام، کشیدگی میں کمی اور مذاکراتی عمل کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق 24 گھنٹوں پر محیط بات چیت میں حتمی مفاہمت کی جانب حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی اور ایرانی قیادت نے مسائل کے پرامن حل کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا، ادھر مارکو روبیو نے بھی ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت کا عندیہ دیتے ہوئے جلد کسی اہم اعلان کی توقع ظاہر کی۔
