کوئٹہ(صداقت ویب سائٹ)نیٹو وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس آبنائے ہرمز اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر اہم مشاورت کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ اجلاس میں آئندہ انقرہ سمٹ سے قبل فوجی اتحاد کے بنیادی سیکیورٹی اہداف کو حتمی شکل دی گئی جبکہ رکن ممالک نے دفاعی صنعتی صلاحیت بڑھانے اور مشترکہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق ایران سے متعلق پالیسی پر واشنگٹن اور بعض یورپی اتحادیوں کے درمیان اختلافات بھی سامنے آئے، خصوصاً ایران، جنگ اور خطے کی صورتحال پر مختلف آرا پائی گئیں۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز بند کرکے عالمی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ امریکی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔.
