دنیا ۲۳ مئی ۲۰۲۶

روس کا مؤقف: ایران کی بات حقیقت کے قریب، امریکا مبالغہ کر رہا ہے

جنیوا (صداقت انٹرنیشنل)روس کے اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی اداروں میں تعینات نمائندے میخائل اولیانوف نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ بندی مذاکرات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے حوالے سے ایران کا مؤقف حقیقت کے زیادہ قریب ہے جبکہ امریکا مذاکراتی پیش رفت کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ایران کی تشخیص زمینی حقائق سے زیادہ مطابقت رکھتی ہے جبکہ واشنگٹن کی جانب سے دیے جانے والے بیانات اس مرحلے پر کم ذمہ دارانہ محسوس ہوتے ہیں، یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی، افزودہ یورینیئم اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر اختلافات بدستور برقرار ہیں۔