پیرس(کھیل ڈیسک)فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ایک انوکھی اور نئی تاریخ رقم ہو گئی ہے جہاں عالمی نمبر ایک کھلاڑی ارینا سبالینکا کے پالتو کتے “ایش” کو خصوصی ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری کر دیا گیا ہے۔ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق “ایش” فرنچ اوپن کی تاریخ میں پہلا کتا ہے جسے آفیشل ایکریڈیٹیشن کارڈ دیا گیا ہے۔یہ کتا اب پریکٹس سیشنز سمیت دیگر سرگرمیوں میں اپنی مالکن ارینا سبالینکا کے ساتھ موجود رہتا ہے، جسے ٹورنامنٹ میں ایک منفرد اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔انتظامیہ کے اس فیصلے نے سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ حاصل کی ہے اور کھیلوں کی دنیا میں اسے ایک غیر معمولی واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔
