دنیا ۲۲ مئی ۲۰۲۶

مذاکرات کا محور جنگ کا خاتمہ ہے، معاہدہ قریب نہیں: ایرانی وزارت خارجہ

تہران (بین الاقوامی ڈیسک)ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کا بنیادی مقصد جنگ کا خاتمہ ہے، تاہم ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ کوئی معاہدہ قریب ہے۔انہوں نے کہا کہ قطر کی ثالثی میں عباس عراقچی اور دیگر فریقین کے درمیان بات چیت جاری ہے جبکہ پاکستان بھی اس عمل میں سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔ترجمان کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان اختلافات گہرے اور پیچیدہ ہیں، اس لیے چند ملاقاتوں یا مختصر وقت میں کسی حتمی نتیجے تک پہنچنا ممکن نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سفارت کاری ایک طویل عمل ہے اور امید ہے کہ آخرکار کوئی نتیجہ ضرور نکلے گا، تاہم اس مرحلے پر جوہری مسئلے کی تفصیلات پر بات چیت نہیں کی جا ری ہے۔