حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کا اعلان کر دیا ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔نئی قیمتوں کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 403 روپے 78 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 402 روپے 78 پیسے مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ قیمتیں ایک ہفتے تک برقرار رہیں گی۔یاد رہے کہ گزشتہ جمعے بھی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی تھی۔
