پاکستان ۲۲ مئی ۲۰۲۶

وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے ساتھ سرمای کاری اور دوستی پر زور

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قطر نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات دیرینہ اور مضبوط ہیں۔یہ بات انہوں نے قطر کے تعمیر گروپ کے بانی محمد حسین آل علی کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد چیمہ، عطا تارڑ اور وزیر مملکت بلال اظہر کیانی بھی شریک تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں خصوصاً سیاحت، ہوٹلنگ اور تعمیرات کے شعبے میں۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کی گئی ہیں تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ قطر کے سرمایہ کار گروپ کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے تاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے۔قطری تعمیراتی گروپ کے بانی نے پاکستان میں جاری اور مستقبل کے سرمایہ کاری منصوبوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔.