کوئٹہ/تہران(صداقت انٹرنیشنل)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔ تہران آمد پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اس موقع پر موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دورہ خطے میں قیام امن اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں کیا جا رہا ہے، جس میں پاکستان کا مقصد امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی روابط اور ممکنہ جنگ بندی کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔ذرائع کے مطابق دورے کے دوران خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، آبنائے ہرمز کی کشیدگی اور ایران کے جوہری پروگرام سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
