تازہ ترین ۲ نومبر ۲۰۲۶

بلوچستان کی خوشحالی پیپلز پارٹی کا نصب العین ہے، میر عبیداللہ گورگیج

کوئٹہ (ویب نیوز) رکن بلوچستان اسمبلی میر عبیداللہ گورگیج نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور علاقے کی تعمیر و ترقی ان کی اولین ترجیحات ہیں۔ اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت، جمہوری اقدار اور محروم طبقات کے حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے۔ ان کے مطابق حلقہ پی بی 44 کو مثالی علاقہ بنانے کے لیے سڑکوں، گلیوں، نکاسی آب، پینے کے پانی، تعلیم اور صحت کی سہولیات بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچنے چاہئیں اور عوامی نمائندوں کا شہریوں سے مسلسل رابطہ مسائل کے حل میں بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔