تازہ ترین ۲ نومبر ۲۰۲۶

مولانا فضل الرحمٰن ہمارے لیے ریڈ لائن ہیں، حکومت اپنی حدود میں رہے، کامران مرتضیٰ

کوئٹہ (ویب نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے رہنما کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر رات گئے اسلام آباد پولیس کی آمد اور اہلِ خانہ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنی حدود میں رہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکاروں نے اہلِ خانہ کو غیر متعلقہ ویڈیو دکھا کر خوفزدہ کیا، جبکہ دکھائی گئی ویڈیو مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ والی گلی کی نہیں تھی۔ انہوں نے حکومت سے واقعے کے پسِ پردہ عناصر کو بے نقاب کرنے، ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی اور مولانا فضل الرحمٰن و اہلِ خانہ کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔